میڈرڈ اوپن،مارٹینا ہنگس اور ینگ چن کی ڈبلز کے فائنل میں رسائی
میڈرڈ (آن لائن) نمبر تین جوڑی مارٹینا ہنگس اور ینگ چن نے میڈرڈ اوپن ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ تیما بابوس اور اینڈریا ہلواکووا سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میڈرڈ اوپن ویمنز ڈبلز کے دوسرے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور تائیوان کی ینگ چن نے رومانیہ کی سمونا ہالپ اور ارینا بیگو کو 6۔4 اور 6۔2 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ہنگری کی تیما بابوس اور جمہوریہ چیک کی اینڈریا ہلواکووا نے ہالینڈ کی کیکی برٹنیز اور سویڈن کی جوہانہ لارسن کو 6۔2 اور 6۔4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔