ایشین گیمز میں الیکٹرونکس سپورٹس کا میڈل بھی شامل ہو گا

ایشین گیمز میں الیکٹرونکس سپورٹس کا میڈل بھی شامل ہو گا

  

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین میں 2022 میں منعقد ہ ایشیئن گیمز میں ای سپورٹس کو باضابطہ طور پر کھیل کے طور پر شامل کیا جائے گا،اولپمک کونسل آف ایشیا کے مطابق برق رفتار ترقی اور سپورٹس کی اس نئی طرز کی مقبولیت کی عکاسی کھیلوں کے مقابلے میں بھی ہو،چینی شہر ہانگ جو میں منعقد ہونے والی ایشیائی کھیلوں سے پہلے آئندہ برس انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہونے والے ایشیائی مقابلوں میں ویڈیو گیمز کے مقابلوں کو شامل کیا جائے گا۔تاہم اس بھی پہلے ترکمانستان میں رواں برس منعقد ہونے والے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز میں ویڈیو گیمز کے مقابلے میں منعقد ہوں گے۔یہاں ویڈیو گیمز کے کھلاڑیوں کے درمیان نہ صرف فٹبال کی مقبول گیم فیفا 2017 آن لائن گیمز کے مقابلوں میں مدمقابل ہوں گے۔ایشیئن گیمز میں ای سپورٹس کو شامل کرنے کا فیصلہ اولمپک کونسل آف ایشیا اور آن لائن خریداری کی معروف ویب سائٹ علی بابا کے پورٹس سے متعلق شعبے میں شراکت ہونے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -