نئی دہلی تنازعہ کشمیر سے متعلق غیر حقیقت پسندانہ پالیسی پر اڑی ہوئی ہے‘نعیم خان

نئی دہلی تنازعہ کشمیر سے متعلق غیر حقیقت پسندانہ پالیسی پر اڑی ہوئی ہے‘نعیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی) نیشنل فرنٹ کے چیئر مین نعیم احمد خان نے کہا کہ جب تک نئی دہلی اپنا نظریہ تبدیل نہیں کرے گی ،کشمیر کے اندر خون خرابہ بند نہیں ہوگا اور نہ مستحکم جنوب ایشیا کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔نعیم خان نماز جمعہ سے قبل نارہ بل اورکاو سہ علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے تنازعہ کشمیر کو گذشتہ سات دہائیوں سے لٹکائے رکھ کر پورے خطے کے اندر ایک سیاسی انارکی کو جنم دے دے دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا نئی دلی تنازعہ کشمیر سے متعلق غیر حقیقت پسندانہ پالیسی پر اڑی ہوئی ہے اور اس دیرینہ انسانی تنازعہ کو حل کرنے کیلئے راضی نہیں ہے۔نعیم خان نے کہا کہ وردی پوش اہلکاروں نے عملی طور پوری کشمیری آبادی کو یرغمال بنائے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پولیس اوربھارتی فورسز کا موجودہ رویہ تبدیل نہیں ہوا تو ایک ایسی صورتحال جنم لے گی جس پر قابو پانا ممکن نہیں ہوگا۔بعد ازاں نعیم خان چک کاسہ میں 9پریل کو جاں بحق ہوئے عادل احمد شیخ کے گھر گئے اور لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔

مزید :

عالمی منظر -