سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف ملک گیر مہم

سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف ملک گیر مہم

  

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف ملک گیر مہم کے آغاز کے بعد سے اب تک 32 ہزار غیر ملکیوں کو ان کے ممالک روانہ کیا گیا ۔عرب ٹی وی نے سعودی وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ متعلقہ ادارے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ مہم کے آغاز کے بعد سے ایک ماہ کے دوران اب تک خلاف ورزی کے مرتکب ایک لاکھ افراد کو پکڑا جا چکا ہے۔ ریاض میں مہم کے معاون نگراں کرنل سفر بن دلیم نے خلاف ورزی کے مرتکب تمام افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ دی گئی مہلت ختم ہونے سے قبل کوچ کرنے کی اجازت سے فائدہ اٹھائیں۔ کرنل سفر نے باور کرایا کہ "جو کوئی بھی مملکت سے کوچ نہیں کرے گا اس پر تمام ٹیکسز اور جرمانے عائد ہوں گے۔ مطلوب ہونے کے سبب ایسے شخص کو حراست میں رکھا جائے گا"۔رواں سال مارچ کے اواخر میں شروع ہونے والی ملک گیر مہم کے تحت دی 90 روز کی مہلت ختم ہونے میں اب 50 سے بھی کم دن رہ گئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -