شکاگو میں ’’پاکستان سیمینار‘‘ کے موقع پر تاریخی اور سیاحتی مقامات کی تصاویر کی نمائش

شکاگو میں ’’پاکستان سیمینار‘‘ کے موقع پر تاریخی اور سیاحتی مقامات کی ...

  

شکاگو(اے پی پی) شکاگو میں پاکستانی قونصلیٹ میں منعقدہ ’’پاکستان سیمینار‘‘ کے موقع پر پاکستان کے تاریخی اور سیاحتی مقامات کی تصاویر کی نمائش کی گئی۔ جبکہ اس موقع پر پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ سیمینار کا انعقاد پاکستانی قونصلیٹ نے سینٹرل ایشئن پروڈکٹویٹی ریسرچ سنٹر(سی اے پی آر سی) کے تعاون سے کیا ۔ سیمینار میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمزی نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے کئی پرکشش مقامات ہیں اور سیاحت سے دلچسپی رکھنے والے افراد پاکستان کے سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اس موقع پر کمرشل اتاشی عامر سلطان ترین نے سیمینار کے شرکاء کو ملک کی اقتصادی بحالی ‘ سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے بریفننگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف چین اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کے لئے مختص نہیں بلکہ دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -