شامی باغیوں اور اْن کے اہلخانہ کی حکومت کے زیرِانتظام علاقوں میں منتقلی

شامی باغیوں اور اْن کے اہلخانہ کی حکومت کے زیرِانتظام علاقوں میں منتقلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (اے پی پی) سینکڑوں کی تعداد میں شامی باغیوں اور اْن کے اہلخانہ کو دمشق کے قریب محصور قصبے سے حکومت کے زیرِانتظام علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے ساتھ مقامی انخلاء کے منصوبے کے تحت دوسرے گروپ کی منتقلی عمل میں لائی گئی۔ اب تک 1،246 افراد کو بارزے اور تشرین کے اضلاع سے منتقل کیا گیا ہے جن میں 718 حکومت مخالف جنگجو بھی تھے۔ شامی تنازعے پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس کے مطابق گزشتہ روز محصور علاقوں سے سات سو افراد کا انخلاء کیا گیا۔ ان افراد میں ڈیڑھ سو کے قریب جنگجو شامل تھے۔

مزید :

عالمی منظر -