اقوامِ متحدہ کا قندھار پولیس سربراہ کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ کا قندھار پولیس سربراہ کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ

  

جینیوا (اے پی پی) اقوامِ متحدہ کی ایک کمیٹی نے افغانستان کے صوبہ قندھار کے پولیس سربراہ کے خلاف علاقے میں تشدد اور جبری گمشدگیوں میں ملوث ہونے جیسے الزامات کے حوالے سے مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جینوا میں اقوامِ متحدہ کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں کہ قندھار میں تشدد کے مختلف غیر انسانی طریقوں کا استعمال ہو رہا ہے اور اس کے لیے صوبائی پولیس ذمہ دار ہے۔ کمیٹی نے افغانستان پر زور دیا ہے کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کراتے ہوئے قندھار کے پولیس سربراہ عبدالرازق اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ چلائے ۔

مزید :

عالمی منظر -