شام میں لڑائی کم ہونے کے باوجود امداد بدستور معطل ہے ٗاقوام متحدہ

شام میں لڑائی کم ہونے کے باوجود امداد بدستور معطل ہے ٗاقوام متحدہ

  

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روس ٗترکی اور ایران کے درمیان شام میں محفوظ زونز کے قیام کیلئے طے شدہ سمجھوتے کے بعد سے لڑائی کی شدت میں تو کمی آئی ہے تاہم متاثرین کیلئے امداد ابھی تک معطل ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق امدادی قافلے معطل ہیں اور انھیں جنگ زدہ علاقوں تک رسائی نہیں مل سکی ہے۔قوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار جان ایگلینڈ نے بتایا کہ اب روس ، ترکی اور ایران ہمیں آج اور کل کا سندیسہ دے رہے ہیں کہ وہ اس سمجھوتے پر عمل درآمد کیلئے کھلے طور پر اور فعال انداز میں کام کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے لاکھوں سوالات ہیں اورہمیں کافی تشویش ہے تاہم میرے خیال میں ہمیں اس خوش امیدی کے بارے میں وہ سہولت حاصل نہیں ہے جو بعض دوسروں کو حاصل ہے اور وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ناکام ہوگا۔ہمیں اس معاہدے کو کامیاب بنانے کی ضرورت ہے جس کے لیے ہم کام کررہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -