امریکہ کی عالمی مسائل کے بارے انتہائی خطرناک ہیں، سربراہ برطانوی لیبر پارٹی
لندن (اے پی پی) برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے عالمی مسائل کے بارے میں امریکی صدر کی پالیسیوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے حوالے سے اپنائی جانے والی پالیسیوں کے ذریعے دنیا کو خطرناک صورتحال کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطرات اور دہشت گردی کے مقابلہ کا موجودہ طریقہ کار ناکام ہوگیا ہے ، امریکہ کی طرح برطانیہ کی کنزرویٹو حکومت بھی تنازعات میں بموں کے استعمال کا رجحان ظاہر کر رہی ہے اور یہ طریقہ کا ر کار آمد نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے برطانیہ کی موجودہ حکومت پر ٹرمپ انتظامیہ کی اندھی پیروی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تھریسا مے نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کی طاقتور لیڈر نہیں ہیں۔