سپین: طلباء کا یونیورسٹی فیسوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ

سپین: طلباء کا یونیورسٹی فیسوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ

  

میڈرڈ (اے پی پی) سپین میں سینکڑوں طلباء نے یونیورسٹی فیس زیادہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بارسلونا کے تقریبا ایک ہزار طلبا نے سڑکوں پر نکل کر یونیورسٹی فیس کم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کاتا لونیا کے اعلی تعلیم کے مرکز کی عمارت کے سامنے اجتماع کیا تاہم پولیس نے کاتالونیا پہنچ کر مظاہرہ کرنے والے طلبا کو منتشر کر دیا۔ حالیہ برسوں کے دوران کاتا لونیا میں علیحدگی کی تحریک نے کافی زور پکڑ لیا ہے، سپین کی حکومت نے طلبا کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -