افغانستان سکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ، 2طالبان ہلاک

افغانستان سکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ، 2طالبان ہلاک

  

کابل(آن لائن)افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں دو طالبان ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ ہلمند کے ضلح موسٰی قلعہ میں فضائی حملہ کیا جسکے نتیجے میں دومقامی طالبان رہنمااستاد طور جان اور فدا محمد ہلاک ہوگئے جبکہ اس حملے میں تین طالبان گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ،دریں اثناء سکیورٹی فورسز نے ضلح مارجا میں تلاشی اورسرچ آپریشن کے دوران دس طالبا ن کو گرفتار کرلیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -