ساندہ، والدین کی موت سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی
لاہور(خبر نگار) ساندہ کے علاقہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر 24سالہ نوجوان محمد مبین نے کن پھٹی پر فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے پولیس کے مطابق راج گڑھ کا رہائشی محمد مبین اپنے والدین کے فوت ہوجانے پر اکثر پریشان رہتا تھا اور روزگار نہ ملنے پر اُس کے بہن بھائی اُسے کھانے کو کچھ نہیں دیتے تھے جس پر گزشتہ رات اُس نے گھر کی تیسری منزل پر جاکر کن پھٹی پر فائر مار کا زندگی کا خاتمہ کرلیا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانے میں جمع کروادی۔