42جوڈیشل افسروں کی چھٹی کیلئے عرضی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا اظہار افسوس ، اتفاقی رخصت پر پابندی عائد

42جوڈیشل افسروں کی چھٹی کیلئے عرضی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا اظہار افسوس ، ...

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایندسیشن جج لاہورعابد حسین قریشی نے جوڈیشل افسروں کی پیشگی اجازت کے بغیر اتفاقی رخصت پر پابندی عائد کر دی ۔واضح رہے کہ 6 مئی کو 42جوڈیشل افسروں نے اتفاقی رخصت کی درخواستیں بھجوائی گئی تھیں جس کی وجہ سے سیشن جج کی جانب سے تمام جوڈیشل افسروں کو مذکورہ بالا مراسلہ بھجوایا ہے ۔سیشن جج کی جانب سے جوڈیشل افسروں کو بھجوائے گئے مراسلے میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جوڈیشل افسروں کی اتفاقی رخصت کے معمول کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے اور جوڈیشل افسروں کے ہر ہفتے اتفاقی رخصت کی وجہ سے زیر التوا مقدمات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، مراسلے میں جوڈیشل افسروں کو حکم دیا گیا ہے کہ اتفاقی رخصت صرف ایمرجنسی صورتحال میں لی جائے اور جوڈیشل افسران اتفاقی رخصت سے پہلے سیشن جج سے پیشگی اجازت لیں گے، مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جوڈیشل افسروں کی اتفاقی رخصت پیشگی اجازت لینے سے متبادل جوڈیشل افسروں کا انتظام کیا جا سکتا ہے تاکہ سائلین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، لاہور کے تمام جوڈیشل افسروں کو مراسلے پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے، سیشن جج نے 2ماہ پہلے بھی جوڈیشل افسروں کی غیر ضروری اتفاقی رخصت کا نوٹس لیتے ہوئے تنبیہی مراسلہ جاری کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -