پر اسرار موت کا شکار گھریلو ملازمہ کا لازمی پوسٹ مارٹم ہو گا،پولیس

پر اسرار موت کا شکار گھریلو ملازمہ کا لازمی پوسٹ مارٹم ہو گا،پولیس

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے+خبر نگار)ماڈل ٹاون میں 24 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت پراسرار ہو گئی۔والدین کے انکار کے باوجود پولیس نے اندراج مقدمہ اور پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کرلیا۔پو لیس کے مطا بق وہاڑی سے تعلق رکھنے والی منزہ ڈیڑھ ماہ سے پراپرٹی ڈیلر اسد رضوی کے گھر کام کر رہی تھی۔ اچانک موت پر گھر والوں کو بْلایا گیا۔ والدین تومقدمہ درج کرانے سے انکاری ہیں لیکن رشتہ دار معاملے کی تحقیقات کرانا چاہتے ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ تفتیش طلب ہے۔ والدین کے انکار کے باوجود کسی رشتہ دار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہاہے۔ایس پی ماڈل ٹاون کا کہنا ہے کہ معاملہ اتنا سیدھا نہیں، ایسے پوائنٹس ہیں جن پر تحقیقات کی ضرورت ہے اورتحقیقات ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ہی ہو سکتی ہے،قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹس کی روشنی میں معاملے کی تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔پولیس کے مطابق منزہ کی لاش کے پاس نشہ آور پاوڈر موجود تھا جبکہ پولیس نے اسد رضوی کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -