ہنجروال، ڈور پھرنے سے ستائیس سالہ شہری کا گلا کٹ گیا،شدید زخمی

ہنجروال، ڈور پھرنے سے ستائیس سالہ شہری کا گلا کٹ گیا،شدید زخمی

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ہنجروال کے علاقے میں کیمیکل ڈور پھرنے سے ستائیس سالہ شہری عبدالحمید کا گلا کٹ گیا۔ امدا د ی ٹیمو ں نے زخمی کو ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق ہنجروال کے علاقے میں ڈور پھرنے سے شہری زخمی ہو گیا۔ ستائیس سالہ عبدالحمید بائیک پر جا رہا تھا راستے میں کیمیکل ڈور گلے پر پھرنے سے زخمی ہو گیا۔ عبدالحمید کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عبدالحمید پنڈی سٹاپ کا رہائشی تھا اور مارکیٹ سے گھر واپس جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔

مزید :

علاقائی -