ڈیفنس ، کپڑوں کی دکانوں میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل کر راکھ
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ڈیفنس موڑپرواقع پیراڈائیز سینٹرمیں کپڑوں کی دکانوں میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیاجبکہ امدادی کاموں کے دوران دم گھٹنے اور زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈیفنس موڑ پر واقع پیراڈائیز سینٹر میں کپڑے کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی افراد نے اپنی مددآپ کے تحت آگ پرقابو پانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے جبکہ اس دوران امدادی کاموں میں مصروف ایک شخص دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعدآگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو ٹیموں کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا جس میں لاکھوں مالیت کاکپڑا جل کر خاکستر ہو گیا۔آتشزدگی کے واقعہ کے دوران پلازہ میں موجود افراد سیڑھی لگا کر دوسرے پلازہ میں کود کر جانیں بچاتے ر ہے۔پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کا رروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔