صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -تفصیلات کے مطابق گڑ ھی شا ہو کے علا قہ میں اشر ف کے گھر میں چار ڈاکو گھس گئے اوراشرف کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ ما لیت کی نقد ی اور مو با ئل فو ن اور دیگر سا ما ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نو لکھا کے علا قہ میں بر اتھ رڈ روڈ کے تا جرشبیر کو 2ڈاکو ؤ ں نے گن پو ائنٹ پر یر غما ل بنا کر 1لا کھ کی نقد ی اور موبائل فو ن ،شا ہد رہ کے علا قے جیا مو سی میں مشتا ق کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر1 لا کھ25ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ڈیفنس اے کے علا قہ میں شا ہد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ75ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ اچھر ہ کے علا قہ میں مبشر کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ75ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔کو ٹ لکھپت کے علا قہ میں محسن کی فیملی کو یر غما ل بنا کر80ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن۔ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں شہری فراز کے گھر سے ڈاکوؤں نے 10تولے زیورات اور 20ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ چوہنگ کے علاقہ میں چوروں نے الیکٹرونکس کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرونکس کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔جبکہ شیر ا کو ٹ میں رفیق،ستو کتلہ میں اقبا ل کی گاڑیاں اوروحد ت کا لو نی میں نعیم،گا رڈن ٹا ؤ ن میںآ صف،جو ہر ٹا ؤ ن میںیا سین،ما ڈل ٹا ؤ ن میں جہا نگیر اورداتا دربا رمیں عا صم کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -