پیشہ ورانہ مس کنڈیکٹ کی شکایات، 6 وکلاء کے لائسنس معطل

پیشہ ورانہ مس کنڈیکٹ کی شکایات، 6 وکلاء کے لائسنس معطل

  

لاہور(نامہ نگار)پنجاب بارکونسل نے پیشہ ورانہ مس کنڈیکٹ کی شکایات پرپیش نہ ہونے والے 6 وکلاء کے لائسنس معطل کردیئے ہیں تاہم ممبران ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بارنے معطل وکلاء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے ۔ چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار ملک سرود احمد کی زیرصدارت اجلاس میں ڈسپلنری کمیٹی کے ممبران شیخ عبدالغفار، حبیب نوازٹوانہ اورواصف علی چوہدری نے شرکت کی۔ڈسپلنری کمیٹی نے 6 وکلاء کے خلاف مختلف سائلین اوروکلاء کی جانب سے پیشہ وارنہ مس کنڈیکٹ کی شکایات پرطلب کررکھا تھا لیکن وہ کمیٹی کے روبرو پیش نہ ہوئے۔ڈسپلنری کمیٹی نے کارروائی کرتے ہوئے لاہورسے تعلق رکھنے والے چودھری محمد یونس طیب ایڈووکیٹ،اعجاز حسین موجہانہ، رانا آصف ،راجہ آصف ڈاڈ،مزمل حسین گھمن اور ملک اللہ دتہ کھوکھر کا لائسنس تاحکم ثانی معطل کردیا۔وکلاء کو 17جون اور 8جولائی کو ڈسپلنری کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -