ڈیفنس زیڈ بلاک دھماکہ،ہوٹل کے مالک کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم
لاہور(نامہ نگار)زیڈ بلاک ڈیفنس میں دھماکے سے ہونے والی ہلاکتوں پر ایڈیشنل سیشن جج توثیرالرحمن نے ریسٹورنٹ کے مالک مظفرحیات پراچہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کاحکم دے دیاہے۔عدالت میں ڈیفنس اے کے نبیل احمد نے گیس سلنڈر سے ہونے والے دھماکے کا ذمہ دارریسٹورنٹ کے مالک مظفرحیات پراچہ کو قرار دیتے ہوئے اندراج مقدمے کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے ڈیفنس اے کے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ وہ مدعی نبیل کا بیان قلمبند کرکے قانون کے مطابق مقدمہ کارروائی کریں۔