گواہی کے لئے حاضر نہ ہونے پر آٹھ افسروں کی گرفتاری کا حکم

گواہی کے لئے حاضر نہ ہونے پر آٹھ افسروں کی گرفتاری کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ایف آئی اے اور لیسکو افسران کے بجلی چوری کے مقدمات میں گواہی کے لئے پیش نہ ہونے پرپراسکیوشن کے گواہ ایف آئی اے اور لیسکو کے 8افسروں کو گرفتار کر کے 9 جون کو پیش کرنے کاحکم دے دیا گیا ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم محمد وقاص کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، پراسکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ حکام نے بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ، عدالت میں گواہی کے لئے پیش نہیں ہو رہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -