سانحہ یوحنا آباد کار حادثہ،ملزمہ مریم صفدر کی میڈیکل رپورٹ طلب

سانحہ یوحنا آباد کار حادثہ،ملزمہ مریم صفدر کی میڈیکل رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سانحہ یوحنا آباد کار حادثہ میں 3افراد کو ہلاک کرنے والی ملزمہ مریم صفدر میڈیکل رپورٹ طلب کر لی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ راناشہزاد اشرف نے حمید مسیح کی درخواست پر سماعت کی ۔ ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے مزید وقت دیا جائے جبکہ حادثہ کے وقت بھی ملزمہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھی۔ عدالت نے میڈیکل روپورٹ طلب کرتے ہوے کیس کی سماعت 3جون تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -