ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ

ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ملزموں کے خلاف درج مقدمہ کا چالان 14روز میں پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مجتبیٰ الحسن کے روبرو پولیس نے ملزموں مصور علی اور خورشید کو گرفتار کر کے پیش کیا۔ عدالت کو بتایا کہ ملزموں سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے اور ملزم ڈکیتی کے دیگر مقدمات میں بھی ملوث ہیں۔

مزید :

علاقائی -