محکمہ آبپاشی کے سابق ایکسئین و دیگر کے خلاف خورد برد کیس کی سماعت

محکمہ آبپاشی کے سابق ایکسئین و دیگر کے خلاف خورد برد کیس کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)محکمہ آبپاشی کے سابق ایکسئین و دیگر کے خلاف 2کروڑ 65 لاکھ روپے کے خرد برد کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے بحث کے لئے آئندہ سماعت پر وکلا ء کو طلب کر لیا ہے۔لطافت کسیم وغیرہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر وکلا ء نے مزید کیس کی تیاری کے لیے مہلت مانگ لی ملزمان سابق ایکسئسن عابد زیدی،لطافت کسیم اور محمد سلیم وغیرہ کے خلاف ہیڈ بلو کی کے گیٹس کی بحالی میں بوگس پے منٹ ظاہر کر کے 2کروڑ 65 لاکھ 12ہزار کی رقم خردبرد کرنے کا الزام ہے،عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد وکلا کو 17مئی تک وقت دیتے ہوے کیس کی سماعت ملتوی کر دی اینٹی کرپشن عدالت کے جج محمد قاسم نے کیس پر سماعت کی۔

مزید :

علاقائی -