طالبعلم کو بینائی سے محروم کرنے والے 6ملزمان کا مزید جوڈیشل ریمانڈ

طالبعلم کو بینائی سے محروم کرنے والے 6ملزمان کا مزید جوڈیشل ریمانڈ

  

لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت نے نویں جماعت کے طالب علم عیش محمد کی آنکھیں نکالنے کے کیس میں ملوث 6ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں 17مئی تک توسیع کردی۔تھانہ سندر پولیس نے چھ ملزمان عظیم،حنیف،اشفاق،بابر، وقارعلی اور شام کوریمانڈ ختم ہونے پر گزشتہ روزعدالت میں پیش کیا ،عدالت کو بتایاگیا کہ ملزمان کونویں جماعت کے طالب علم عیش محمد کی آنکھیں ضائع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جبکہ ان کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہو چکا ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے۔

جوڈیشل ریمانڈ

مزید :

علاقائی -