6 جوڈیشل مجسٹریٹس کے تبادلوں سے سائلین کو مشکلات کا سامنا

6 جوڈیشل مجسٹریٹس کے تبادلوں سے سائلین کو مشکلات کا سامنا

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری اور کینٹ کچہری کے 6 جوڈیشل مجسٹریٹ کے سول کورٹ ٹرانسفر کے بعد عدالتیں خالی ہو گئی ہیں۔ڈیوٹی جج کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔ماڈل ٹاؤن کچہری اور کینٹ کچہری کے 6 جوڈیشل مجسٹریٹ کے سول کورٹ ٹرانسفر کے بعد عدالتیں خالی ہو گئی ہیں ،ڈیوٹی جج کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ،سائل اپنے مقدمات کی سماعت کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹس کی عدالتوں کے باہر جمع رہتے ہیں اور بغیر پیشی کے ہی واپس چلے جاتے ہیں ، اسی طرح حوالات سے لائے گئے ملزمان کو دوسرے ججز کے سامنے پیش کیا جاتا ہے جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نہ ہونے کے باعث ٹرائل کیس التوا کا شکار ہورہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -