جعل سازی سے ایک کروڑ مالیت کے پلاٹ کی فروخت کا مقدمہ،وکلاء بحث کیلئے طلب

جعل سازی سے ایک کروڑ مالیت کے پلاٹ کی فروخت کا مقدمہ،وکلاء بحث کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت نے ایم کیو ایم کی مقتولہ راہنماء طاہرہ آصف پلاٹ فراڈ کیس میں اینٹی کرپشن کی درخواست پر وکلا ء کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔ مدعیہ طاہرہ آصف ڈکیتی واردات میں قتل ہو چکی ہیں ،ان کے شوہر کو بطور شکایت کنندہ پیش کرنے کا موقع دیا گیا ہے ،عدالت نے ریماکس دیئے کہ 2013ء کا کیس ہے اور ابھی تک اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ،فوری گواہان کو پیش کر کے بیانات ریکارڈ کروائیں جائیں۔

مزید :

علاقائی -