نظریاتی سمر سکول کا 17واں تعلیمی سیشن 5جون سے شروع ہو گا

نظریاتی سمر سکول کا 17واں تعلیمی سیشن 5جون سے شروع ہو گا

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام گزشتہ 16سال سے موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء کی نظریاتی ‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کا 17واں سالانہ تعلیمی سیشن 5جون سے 8جولائی 2017ء تک ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہو گا۔ نظریاتی سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے۔ اس سکول میں 6سے 13سال کی عمر کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل اساتذہ کی نگرانی میں نظریۂ پاکستان سے ہم آہنگ نصاب اور نہایت دلچسپ و عام فہم انداز میں ذہنی و جسمانی نشوونما کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں مختلف مضامین اور کمپیوٹر کی تدریس کے علاوہ قائداعظمؒ ، علامہ محمد اقبالؒ ، مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ ، مشاہیر تحریک پاکستان اور قیام تحریک پاکستان کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ طلبا وطالبات کی پاکستان کی اہم شخصیات سے ملاقات بھی کروائی جاتی ہے۔یاد رہے کہ اس سکول کا آغاز مجید نظامی نے2001ء میں کیا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -