یوتھ پروگرام کے تحت طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا شیڈول تبدیل

یوتھ پروگرام کے تحت طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا شیڈول تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے یوتھ پروگرام کے تحت طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے شیڈول میں تبدیلی کردی ، آٹھ ہزار طلبہ کوچار دنوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے ،بورڈ انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق 14 مئی کو 2016 میں th 10کلاس میں نوے اور نوے فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والوں کولیپ ٹاپ دیئے جائیں گے ۔ 14مئی کو 1709 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔اسی طرح 19 مئی کو طالبات میں 2007سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔جبکہ 23 مئی کو 1275اور 24مئی 2030 لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ رجسٹریشن کے لیے بورڈ سے رابطہ کریں۔