دہشت گردی سے نجات کیلئے انٹیلی جینس نیٹ ورک مضبو ط کیا جائے،ڈاکٹر عبدالغفور

دہشت گردی سے نجات کیلئے انٹیلی جینس نیٹ ورک مضبو ط کیا جائے،ڈاکٹر عبدالغفور

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر خود کش حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے تمام اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔اور اس خود کش حملے میں درجنوں جانوں کے نقصان کو افغانستان اور بھارت کے ساتھ کشیدگی سے ہٹ کر نہیں دیکھا جاسکتا۔یہ دشمن ممالک کی ہی کارروائی ہے۔مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی چنگل سے نکالنے کے لئے ضروری ہے کہ انٹیلی جینس نیٹ ورک کو مضبو ط کیا جائے۔

کسی بھی سانحہ کے بعد بیان باز ی سے ہٹ کر سکیورٹی فورسز کو ایسے افراد پکڑ نے چاہیں جو اس ناسور کو پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات کو کسی بھی طرح سے اپنے ہمسایہ ممالک کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں سے علیحدہ نہیں دیکھ سکتے۔ امریکہ اور بھارت افغانستان میں جو سرمایہ کاری کررہا ہے، اس کے اثرات مختلف اطراف سے آنا شروع ہوجاتی ہے۔ اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ملکی مفاد اسی میں ہے، نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ردالفساد کے اثرات کوکامیاب بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -