پنجاب یونیورسٹی طلبہ کا اعزاز
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ موسیٰ کاظم اور مغیرہ نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور میں منعقدہ انٹر ورسٹی بیت بازی اور اردو شاعری کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز کے ساتھ ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے طلبہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔