حکومت غربت اور مہنگائی ختم کرنے میں ناکام رہی ہے،نسیم زہراء

حکومت غربت اور مہنگائی ختم کرنے میں ناکام رہی ہے،نسیم زہراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ حکومت غربت اور مہنگائی ختم کرنے میں چار سال ناکام رہی ہے اورپانچویں سال عوام کو اگلے پانچ سالوں کے لیے بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کرے گی۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم زہراء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مزدوروں کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو ررویا ہے کہ ان حکمرانوں نے اپنی جیبیں گرم کرنے کے لیے کس طرح غریب مزدور اور عوام کا استحصال کیا ہے مزدور کی تنخواہ جتنی مقرر کی گئی ہے اس پر بھی عمل درآمد نہیں ہوتا اور فیکٹری مالکان 8سے 10ہزار روپے دے کر ان مزدوروں کو ٹرخا دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہی اقتدار میں آ کر غریبوں کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ۔