تحریک انصافنے ضلع منڈی بہاؤ الدین کیلئے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا

تحریک انصافنے ضلع منڈی بہاؤ الدین کیلئے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ریجن نے ضلع منڈی بہاؤ الدین کیلئے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا ہے پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کے دستخطوں سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 40عہدیداروں کی مختلف تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاؤ الدین کیلئے پی ٹی آئی نے7سینئر نائب صدور اور 10نائب صدور نامزد کیے ہیں سینئر نائب صدور میں چوہدری سرفراز آرائیں ، عمر فاروق، ظفر اللہ رانجھا ، مرزا بشارت بیگ،سیف اللہ مانگٹ ،رفاقت علی گوندل اور محمد نواز پنجوتہ شامل ہیں جبکہ احمد یار ،ریا ض گوندل ، عاصم تارڑ ،سہیل سطاط گجر،عبدالرؤف گوندل ، محمد نذیر وڑائچ ،تجمل بٹ ، جاوید اقبال گوندل ، سکندر ولائت اور رفیق طور کو نائب صدور مقرر کیاگیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق امتیاز رانجھا ،احسان اشرف وڑائچ ،میاں نصر اللہ ،طاہر عباس تارڑ ،فیصل تارڑ اور طیب افضل ہیں۔

پی ٹی آئی ضلع منڈی بہاؤ الدین کے جوائنٹ سیکرٹری ہوں گے جبکہ شیخ محمد سلیم سیکرٹری انفارمیشن اور حفیظ اللہ بوسال کو ضلعی سیکرٹری فنانس مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح خوشی محمد سیکرٹری لیبر ،شہزاد اکبر دھمر سیکرٹری پولیٹیکل ٹریننگ ، ذیشا ن ہرال سیکرٹری سپورٹس ، ملک احمد امتیا ز سیکرٹری انجینئرز ،بشیر احمد بٹ سیکرٹری پبلک ویلفئیر ،فیاض احمد تارڑ سیکرٹری کسان ، طارق مختار گوندل سیکرٹری ٹریڈرز ،ملک منور حسین سیکرٹری ٹیچرز ،مہر ذو الفقار احمد سیکرٹری انڈسڑیز ،جمشید یونس ،سیکرٹری ویلفئیر ،ملک اعجاز احمد سیکرٹری ڈاکٹرز ، فیصل لک سیکرٹری کلچر ، صادق مسیح سیکرٹری مینارٹیز ، شاہد اقبال گوندل سیکرٹری لیگل افئیرز اوروقاص احمد کو سیکرٹری پبلسٹی مقرر کیا گیا ہے ۔عبدالعلیم خان نے ان تمام پارٹی عہدیداروں کو نئی تقرریوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پنجاب بھر میں تحریک انصاف نواز لیگ کو ٹف ٹائم دے گی اور تخت لاہور کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے برج بھی گرائیں گے عبدالعلیم خان نے ضلع منڈی بہاؤ الدین کی تنظیم کی کامیابی کیلئے دعاء کی ہے اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -