بیرون ملک اثاثے بنانے والے کیسے محب وطن ہو سکتے ہیں، یاسر گیلانی

بیرون ملک اثاثے بنانے والے کیسے محب وطن ہو سکتے ہیں، یاسر گیلانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر خوشحالی کی باتیں کرنا مذاق ہے اور ایسی باتیں اگر ملک کا وزیر اعظم کر رہا ہو تو یہ ملک و قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملکی وسائل کو لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنانے والے کیسے محب وطن ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اسی صورت ممکن ہے جب حکمرانوں کا سخت احتساب ہو گا۔

کا نظام موجود ہو،۔پوری قوم ان سے حساب مانگ رہی ہے مگر وہ خاموش ہیں انہوں نے کہاکہ احتساب کا نظام صرف عوام کے لئے نہیں ہونا چاہیے حکمرانوں کا کڑا احتساب بہت ضروری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -