ن لیگ کی حکومت صرفسرمایہ داروں اورجاگیرداروں کیلئے ہے،عثمان حمزہ

ن لیگ کی حکومت صرفسرمایہ داروں اورجاگیرداروں کیلئے ہے،عثمان حمزہ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر اور این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صرف اورصرف سرمایہ داروں‘جاگیرداروں اور اپنے جیسے کاروباری حضرات کے حقوق کا تحفظ ہی کیا ہے اور اس حکومت نے مزدوروں کے نام کی سیاست تو کی ہے لیکن عملی طور پر نہ تو ان کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور نہ ہی ان کے لئے کوئی ایسا پروگرام تشکیل دیا ہے کہ جس سے ایک محنت کش کی حالت بہتر ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک محنت کش شعور دیا ہے۔

اس کی روشنی میں ان کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے میدان عمل میں نکلنا ہو گا۔

پاکستان کی اصل طاقت اس کے مزدورں کی وجہ سے ہے اور جن لوگوں نے ان کے حقوق غضب کئے ہیں ان کو نکال باہر پھینکنا ہو گا اسی سے ملک میں ترقی آئے گی اور محنت کشوں کا راج ہو گا (ن) لیگ ایک تاجر دوست حکومت ہے وہ مزدور دوست پالیساں نہیں بنائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -