گریجوایٹس اپنے حلف کی پاسداری کریں، ڈاکٹر جنید سرفراز خان
لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز) کا تیسرا کانووکیشن الحمرا ہال میں ہوا۔ ہونہار طلبہ و طالبات کو ڈگریوں اور میڈلز سے نوازا گیا۔سمز کالج کے تیسرے کانووکیشن کے موقع پر 180 طلبہ کو ڈگریوں سے نوازا گیا جبکہ 13 نے میڈلز حاصل کیے۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جنید سرفراز خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر حامد محمود، وائس پرنسپل سمز پروفیسر غزالہ جعفری، پروفیسر کامران خالد چیمہ، آرگنائزنگ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر درخشاں شاہین اور دیگر نے شرکت کی۔پروفیسر جنید سرفراز خان کا کہنا تھا کہ گریجوایٹس کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کو ترغیب کرتا ہوں کہ اپنے حلف کی پاسداری کریں۔والدین اپنے بچوں کی کامیابی پر خوش تھے جبکہ فارغ التحصیل طلباء کا کہنا تھا کہ وہ پوری محنت سے شعبہ صحت میں ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔بیسٹ گریجوایٹس کا ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈاکٹر محمد جنید احسن نے 17 میڈلز حاصل کیے۔