موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ترقی و خوشحالی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، شاہد صد یق

موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ترقی و خوشحالی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ شریف برادران کی جعلی جمہوریت نے غریب عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں ۔ موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ترقی و خوشحالی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اداروں کو برباد کرنے کا سہرا شریف برادران کے سر جاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں اس بات کا بھی کوئی احساس نہیں ہے کہ ا ن کی حکومت کی نااہلیوں کے سبب آج اس ملک کامزدور خون کے آنسو رورہاہے۔

۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ کوششیں چیئرمین عمران خان کے حصے میں آتی ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -