پاکستان کی خبر پر ایکشن جوائے شاہ روڈ پر پانی کی نئی پائپ لائن بچھا دی گئی

پاکستان کی خبر پر ایکشن جوائے شاہ روڈ پر پانی کی نئی پائپ لائن بچھا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)روزنامہ پاکستان میں خبر کی اشاعت کے بعد ساندہ کے علاقے جوائے شاہ روڈ کے ہزاروں مکینوں کی سنی گئی اورواسا حکام نے پانی کی نئی پائپ لائن ڈال کر پانی کی فراہمی بحال کر دی ۔روزنامہ پاکستان میں 2روز قبل خبر شائع ہوئی تھی کہ گرمی کی شدت اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے دوران پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔عباس سٹریٹ کے معروف سماجی راہنما سید ارتضیٰ حسین کا کہنا ہے کہ کئی روز سے ہمارے علاقے میں پانی نہیں آ رہا تھا اور نل صرف ہوا دے رہے تھے واسا کے مقامی دفتر میں بار بار شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی تھی جبکہ خواتین بچے اور بزرگ بالٹیاں اٹھائے پانی تلاش کرتے رہتے تھے ۔اہل علاقہ نے روزنامہ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخبار کی وساطت سے ہمارا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔