نویں سالانہ ’’مرج البحرین کانفرنس‘‘
لاہور (پ ر) امت واحدہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے موجودہ حساس سیاسی صورت حال کے پیش نظر ایک انتہائی اہم نویں سالانہ ’’مرج البحرین کانفرنس‘‘ بعنوان’’ ’’عالمی عادلانہ حکومت کا قیام ظہور امام مہدی کے آئینے میں ‘‘آج2بجے دن ایوانِ اقبال لاہور میں ہوگی ۔ علامہ محمد امین شہیدی (سربراہ امت واحدہ پاکستان) ، زعیم قادری (مسلم لیگ ن)،ندیم افضل چن (پی پی پی) ، شاہ محمود قریشی (تحریک انصاف)، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری سربراہ (متحدہ جمعیت اہل حدیث)، مفتی گلزار نعیمی (جماعت اہل حرم پاکستان) خطاب کریں گے۔