شہباز شریف نے پنجاب کو مثالی صوبہ بنا دیا،محمد اقبال

شہباز شریف نے پنجاب کو مثالی صوبہ بنا دیا،محمد اقبال

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) یونین کونسل 233سے جنرل کونسلر محمد اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے پنجاب کو ایک بے مثال صوبہ بنا دیا ہے اورشہبازشریف کے عوام کی فلاح کیلئے کئے گئے اقدامات اور پروگرام انقلابی نوعیت کے ہیں بلاشبہ ہمارے قائد میاں شہبازشریف ایک محنتی اور انتھک وزیر اعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب میں منصوبوں کو مثالی رفتار سے آگے بڑھایا ۔

ہے اورچین میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کام کرنے کی رفتار کو ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کا اعزاز ملا ہے ۔اوریہ پنجاب سپیڈ نہیں بلکہ ’’شہباز سپیڈ‘‘ ہے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ان کی قیادت میں ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -