ڈان لیکس ایشو عارضی طور پر دب گیا،ختم نہیں ہوا،اشرف بھٹی

ڈان لیکس ایشو عارضی طور پر دب گیا،ختم نہیں ہوا،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ڈان لیک ایشوعارضی طورپردب گیاہے مگرابھی ختم نہیں ہوا۔حکمرانوں کی نام نہادفتوحات کے ساتھ ساتھ ان کاغروربڑھتا جارہا ہے۔ان کاٹریک ریکارڈ دیکھتے ہوئے لگتا ہے وہ قومی اداروں کیخلاف مہم جوئی سے باز نہیں آئیں گے ۔ پاکستان کی سا لمیت سے کھیلنے والے قابل رحم نہیں ،عوام انہیں انتخابات میں مستردکردیں۔

ورنہ ان کے ہاتھوں ملک وقوم کامستقبل تاریک ہوجائے گا ۔ملک وقوم کیلئے حکمرانوں سے بڑاکوئی خطرہ نہیں ہوسکتا۔ حکمران یادرکھیں وہ بیرونی دباؤکی آڑ میں عوام کونہیں دبا سکتے۔پاناما لیک اورڈان لیک کے بارے میں عوام کے کئی سلگتے سوال ابھی تک جواب طلب ہیں۔حکمران ہرکسی کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے ۔ حکمران آئینی مدت پوری کر تے ہیں یا نہیں مگران سے پائی پائی کاحساب ضرور لیاجائے گا۔وہ بلھے شاہ روڈ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -