غریب عوا م لوڈشیڈنگ کے باعث تڑپنے پر مجبور ہیں،فرخ مون
لاہور(پ ر)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ مریض ہسپتالوں میں لوڈشیڈنگ کے باعث دم توڑرہے ہیں اورشہباز شریف جہاں جاتے ہیں وہاں پر موٹرویز، میٹرو اور اورنج ٹرین کا راگ الاپتے ہیں جبکہ غریب عوام چودہ ،چودہ گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ میں تڑپ رہے ہیں، غریب عوام کوپنجاب حکومت کے کمیشن والے پلوں نہیں مفت ادویات کی ضرورت ہے۔
پہلے زندہ رہنے کیلئے ہسپتالوں میں ادویات،صاف پانی،روزگاراوربجلی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی درباری عوام کوبجلی دینے کی بجائے کرپشن کا دفاع کرنے میں لگے رہتے ہیں جبکہ ملک اندھیروں میں ڈوب رہا ہے اورفیکٹریاں بند پڑی ہیں اورکرپٹ حکمران ڈھٹائی کیساتھ اب نیا نعرہ لگارہے ہیں کہ سال کے آخرتک اتنی بجلی ہوگی وہ بھارت کوبھی دے سکتے ہیں،کرپٹ حکمران قوم کوپہلے یہ بتائیں کہ وہ پاکستانیوں کوبجلی کب دیں گے ؟۔