حکمرانوں کو 2018میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائیگا،ارمغان صادق
لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صا د ق نے کہا ہے کہ اپنے دور اقتدار میں حکمرانوں نے کیا کیا ہے اس کا اندازہ ان کو 2018ء کے انتخابات میں ہو جائے گا اور ایسا نہیں ہوگا جن کے خون پسینے کی کمائی پر آپ آف شور کمپنیاں بناتے رہے ہوں اور ووٹ کی بھی توقع رکھو انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم گھپلوں کی تحقیقات سے خوفزدہ ہیں لیکن قوم کی لوٹی ہوئی دولت اور ملکی وسائل کو خود پر خرچ کر نیکا حساب انہیں دینا ہی پڑیگا۔انہوں نے کہا تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر حقوق فراہم کرے گی۔