حکمرانو ں کی چوری اور سینہ زوری مزید نہیں چلے گی،تبسم انوار وہرہ

حکمرانو ں کی چوری اور سینہ زوری مزید نہیں چلے گی،تبسم انوار وہرہ

  

لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما تبسم انواروھرہ نے کہا ہے کہ چوری اورسینہ زوری کامحاورہ حکمرانوں پر پوری طرح صادق آتا ہے،ان کی چوری اورسینہ زوری مزید نہیں چلے گی۔ ان کااحتساب ضرورہوگا،پاکستان کے بائیس کروڑعوام ان کی بدعنوانی کے عینی شاہداوران سے نجات کے خواہاں ہیں۔ شریف برادران سیاست میں آنے سے قبل صادق وامین تھے ،نہ اب ہیں اورنہ آئندہ بن سکتے ہیں۔وہ صرف لوٹواورپھوٹوکے ایجنڈے کی بنیاد پراقتدارمیں آتے ہیں۔انہیں چورڈکلیئر کردیا گیا مگروہ پھر بھی اپنی شرافت کاڈھول پیٹ رہے ہیں۔

شریف برادران چمک سے اقتدارکوطول دے سکتے ہیں مگر عزت نہیں بچاسکتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -