حکومت بینکوں کی ٹرانزکشن پر ہولڈنگ ٹیکس ختم کرے،رانا عبدالسمیع

حکومت بینکوں کی ٹرانزکشن پر ہولڈنگ ٹیکس ختم کرے،رانا عبدالسمیع

  

لاہور( پ ر) تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہا ہے کہ حکومت نئے بجٹ میں بینکوں کی ٹرانزکشن پر ہولڈنگ ٹیکس ختم کرے، تاکہ کاروباری افراد کو غیر ضروری اضافی دباؤ سے نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن اس ٹیکس کی وجہ سے کاروباری طبقے کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کاروباری سرگرمیاں محدود ہو رکر رہ گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے لوگ بینک ٹرانزکشن کرواتے ہوئے گھبراتے ہیں۔جس کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں جبکہ کاروبار پہلے ہی مندے کا شکار ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -