بھارت کا ظلم کشمیریوں کی آزادی میں رکاوٹ نہیں بن سکتا،ظاہرہ عمر

بھارت کا ظلم کشمیریوں کی آزادی میں رکاوٹ نہیں بن سکتا،ظاہرہ عمر

  

لاہور ( لیڈی رپورٹر ) آل پاکستان گجر خواتین ایسوسی ایشن کی نائب صدر ظاہرہ عمر کسانہ نے کہا ہے کہ بھارت کا ظلم و ستم کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے نہیں روک سکتا ، کشمیری شہدا کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گااور مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

ان خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کا خواب شرمند تعبیر نہیں ہو سکتا،امن کا راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دئیے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -