امریکی کمپنی نے درختوں سے پھل توڑنے والا کسان روبوٹ تیار کر لیا
کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)روبوٹ کی تیز رفتار ترقی سے انسانی ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ لیکن اب ایک امریکی کمپنی نے زرعی روبوٹس بنانے شروع کردیے ہیں اور ایک روبوٹ تیز انسانوں کے برابر تیزی سے سیب توڑ کر جمع کرسکتا ہے۔یہ روبوٹ ’ابنڈنٹ روبوٹکس‘ نے امریکہ میں تارکینِ وطن سے متعلق بدلتی ہوئی پالیسی کے پس منظر میں تیار کیا ہے کیونکہ امریکہ بھر کے زرعی علاقوں میں زیادہ تر کام غیرملکی تارکینِ وطن ہی کرتے ہیں۔ تاہم یہ روبوٹ اتنی تیزی سے کام کرتا ہے کہ 10 افراد کے برابریا اسی تیزی سے درختوں سے پھل اتارسکتا ہے۔ تاہم ابھی یہ صرف سیب توڑ رہا ہے اور انہیں احتیاط سے ایک جگہ جمع کرسکتا ہے۔ابنڈنٹ روبوٹکس کے سی ای او اور شریک بانی ڈین اسٹیر کے مطابق روبوٹ سیب درخت سے توڑ کربالکل انسانوں کی طرح کریٹ میں جمع کرسکتا ہے۔ لیکن اسے نیند، کھانے اور وقفہ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی اور اس وقت ایک روبوٹ 10 انسانوں کے برابر کام کررہا ہے۔