نیویارک،جم میں ایک ساتھ 263 کلو وزن کم کرنے والوں کی شادی

نیویارک،جم میں ایک ساتھ 263 کلو وزن کم کرنے والوں کی شادی
نیویارک،جم میں ایک ساتھ 263 کلو وزن کم کرنے والوں کی شادی

  

نیویارک(مانیٹرنگ دیسک)موٹاپے سے پریشان افراد کے لیے اپنا وزن کم کرنا خاصہ مشکل عمل ہے، تاہم اگر اس کام کے دوران آپ کو ایک اچھا ساتھی مل جائے تو شاید وزن کم کرنا آپ کے لیے مشکل کام کم اور ایک مقصد بن جاتا ہے۔ایسا ہی کچھ نیویارک کے رونی براور نامی شخص کے ساتھ ہوا، جو اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے کافی پریشان تھے، ان کا وزن 307 کلو تھا تاہم اسے گھٹانے کے لیے انہوں نے ڈائیٹنگ اور جم میں ورزش سب کچھ کی، جس کے بعد وہ 208 کلو کم کرنے میں کامیاب بھی ہوئے۔رونی براور کی 4 سالہ جم کی کہانی ان کے فیس بک پیج پر بھی دیکھی جاسکتی ہے، اپنے اس سفر میں وہ جم میں موجود ایک خاتون سے متاثر ہوئے جو خود وہاں اپنا وزن کم کرنے آئی تھیں۔اینڈریا ماسیلا نامی خاتون اور رونی براور نے ایک ساتھ مل کر وزن کم کرنے کے مقصد پر کام کیا اور اس دوران دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار بھی ہوگئے۔ایک ساتھ 263 کلو وزن کم کرنے والے یہ دونوں پریمی اب شادی کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔24 سالہ اینڈریا ماسیلا کے مطابق وہ رونی براور سے بیحد متاثر ہیں، ان کا رابطہ جم میں شروع ہوا جس کے بعد بات شادی تک پہنچی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -