سیلیکون ویلی،فیس بک میسنجر پر گیمز کھیلنا اب بہت آسان

سیلیکون ویلی،فیس بک میسنجر پر گیمز کھیلنا اب بہت آسان
سیلیکون ویلی،فیس بک میسنجر پر گیمز کھیلنا اب بہت آسان

  

سیلیکون ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک کی جانب سے گزشتہ ماہ سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران میسنجر میں کئی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا تھا جن میں زیادہ تر چیٹ بوٹس اور چیٹ ایکسٹینشز کے گرد گھومتی تھیں اور اب اس میسنجنگ ایپ کا انٹرفیس تبدیل کردیا گیا ہے۔اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے والے اس انٹرفیس میں اب ایکٹیو نا کانٹیکٹ کے بارے میں جاننا بہت آسان ہوگیا ہے جو کہ اب ایک الگ ٹیب میں دیکھے جاسکتے ہیں۔اسی طرح گروپس کا ایک نیا ٹیب بھی متعارف کرایا گیا ہے تاکہ گروپس کو دیکھا یا تلاش کیا جاسکے۔میسنجر میں اب گیمز کے لیے بھی ایک الگ بٹن مختص کردیا گیا ہے جو نیچے دائیں جانب کونے پر موجود ہے۔وہاں کلک کرکے اب متعدد گیمز کو دیکھ کر آسانی سے کھیل سکتے ہیں بلکہ دوستوں کے ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں۔میسنجر میں اب سیٹنگ بٹن بھی گیمز کے برابر رکھ دیا گیا ہے اور فیس بک کو توقع ہے کہ میسنجر اب صارفین کے لیے گیمنگ ہب بھی بن سکے گی۔فیس بک مینسجر کا یہ نیا انٹرفیس اس وقت محدود تعداد میں صارفین کو دستیاب ہے تاہم بہت جلد یہ دنیا بھر میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -