اٹلی میں مشکل ترین ریس، دنیا بھر سے ایتھلیٹس کی آمد

اٹلی میں مشکل ترین ریس، دنیا بھر سے ایتھلیٹس کی آمد
اٹلی میں مشکل ترین ریس، دنیا بھر سے ایتھلیٹس کی آمد

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی میں اپنی نوعیت کی سب سے انوکھی اور مشکل ترین ریس کا انعقاد کیا گیا۔اس ایونٹ میں کورنا ٹرینٹا پاسی (Corna Trentapassi) نامی پہاڑ پر منعقد کی گئی اس ایکسٹریم ماؤنٹین رننگ ریس میں دنیا بھر سے آئے700سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ان ایتھلیٹس جنہیں تقریباً 3کلو میٹر کافاصلہ انتہائی برق رفتاری سے دوڑتے ہوئے طے کرنا تھا۔عام ریسوں سے ذرا مختلف، ذرا ہٹ کے منعقد کی جانے والی اس ریس کے شرکاء عمودی چٹان کی طرف انتہائی دشوار گزار اور خطرناک راستے پر دوڑتے نظر آئے۔اونچائی کی طرف کم وبیش 3کلو میٹرکا فاصلہ طے کرنے کیلئے ریسرز اپنی ہمت کا امتحان لیتے نظر آئے۔انتہائی بلندی کی طرف جاتے ریمپ پر آگے کی جانب بڑھنے اور دوسروں پر سبقت لیجانے کیلئے دنیا بھر سے درجنوں کی تعداد میں شرکاء بیحد جدوجہد کرتے دکھائی دیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -