عبدالغفورحیدری پر حملہ ،جے یو آئی (ف) آج ملک گیر احتجاج کریگی

عبدالغفورحیدری پر حملہ ،جے یو آئی (ف) آج ملک گیر احتجاج کریگی

  

اسلام آباد(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے کے خلاف آج ملک گیر یوم احتجاج کریگی۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے آج اتوار کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہنا ہے کہ ہم جمہوریت کیساتھ کھڑے ہیں، واقعہ ریاست اور ریاستی اداروں کیلئے دھچکا ہے، اپنا مشن جاری رکھیں گے۔ آج اتوار کو جمعیت علمائے اسلام(ف) کے زیر اہتمام مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

جے یو آئی (ف)

مزید :

صفحہ اول -